امریکہ کوہمارے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے’ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایرانیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔ایرانی پارلیمنٹ کیاسپیکرمحمد باقر قالیباف کہنا ہے کہ ایران نے تاریخ میں کئی طاقتورحملہ آوروں کا مقابلہ کیا،جو ذلت کیساتھ واپس گئے،سکندراعظم کی تاریخ دہرانے کی کوشش کرنے والوں کا انجام بھی ایرانیوں کے ہاتھوں برا ہوگا، دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے ہیں۔ انکا یہ بیان مارکو روبیو کیاس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول کھو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں