نواز شریف لندن روانہ’5روز قیام اور طبی معائنے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 5 روز قیام کریں گے اور اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ دورے کے دوران وہ طبی معائنے کے علاوہ دیگر ملاقاتیں بھی کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم ہائوس میں ہوگا، اہم وفاقی وزرا سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، وزارت داخلہ کے حکام خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں