ادھیڑ عمر شخص سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیڑھیوں سے اترتے پائوں پھسلنے سے گر کر ادھیر عمر شخص جاں بحق، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواح میں63سالہ سارنگ ولد صدی احمد گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے پائوں سلپ ہونے سے فرش پر گر پڑا، سر میں شدید چوٹیں آنے پر لواحقین نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو بچانے کی سر توڑ کوششیں کیں وہ جانبر نہ ہو سکا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں