فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد، ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدے داروں سے ملاقات صدر ملک عارف احسان، سینئر نائب صدر میاں محمد سعید اور نائب صدر محمد یاسین ،صدرنبیل احمد چوہان ،میاں محمد ایوب صابر گروپ لیڈر تاجر اتحاد ،جنرل سیکر ٹری محمود الہٰی ،عبیداللہ انور، شبیر حسین چاولہ، مزمل سلطان، خواجہ جاوید احمد،مغیث کھوکھر،مرزا اسلم، جواد شفیق، فاروق کھوکھرو دیگر مبارک باد دے رہے ہیںایف ڈی سی ایم اے کے وفد کی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی)کے نو منتخب عہدے داروں سے ملاقات ڈائز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن (ایف ڈی سی ایم اے) کا ایک بڑا وفد صدر ایف ڈی سی ایم اے نبیل احمد چوہان کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے دورے پر گیا،اور نو منتخب عہدے داروں کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس وفد میں گروپ لیڈر تاجر اتحاد میاں محمد ایوب صابر، سابق صدر ایف سی سی آئی شبیر حسین چاولہ، سابق صدر ایف سی سی آئی مزمل سلطان، ایگزیکٹو ممبر کارپوریٹ کلاس خواجہ جاوید احمد، ایگزیکٹو ممبر ایسوسی ایٹ کلاس مغیث کھوکھر، جنرل سیکرٹری محمود الہی، فنانس سیکرٹری عبید اللہ انور،ایف ڈی سی ایم اے کے سابق صدور مرزا اسلم، جواد شفیق اور فاروق کھوکھر کے علاوہ ایف ڈی سی ایم اے کے کابینہ ارکان، ایگزیکٹو ممبران اور ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین شامل تھے۔وفد نے ایف سی سی آئی کے صدر ملک عارف احسان، سینئر نائب صدر میاں محمد سعید اور نائب صدر محمد یاسین کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور ان کو ایف ڈی سی ایم اے کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔گروپ لیڈر تاجر اتحاد میاں محمد ایوب صابر نے نیشنل گروپ کی تاریخ اور چیمبر آف کامرس کے قیام و ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیشنل گروپ اور ایف سی سی آئی کے سفر میں ایف ڈی سی ایم اے کی طویل مدتی شمولیت، لگن اور عزم کو اجاگر کیا اور ایف سی سی آئی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایگزیکٹو ممبر ایسوسی ایٹ کلاس میاں مغیث کھوکھر نے ایف سی سی آئی کے انتخابات میں نامزدگی اور حمایت پر ایف ڈی سی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر ایف سی سی آئی کو یقین دلایا کہ وہ پوری ایف ڈی سی ایم اے ٹیم کے ہمراہ ایف سی سی آئی کی معاونت اور کاروباری برادری کے مفادات کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ایگزیکٹو ممبر کارپوریٹ کلاس خواجہ جاوید احمد نے بھی ایف سی سی آئی کی قیادت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کاروباری برادری کو پیش آنے والے متعدد اہم مسائل کو اجاگر کیا۔سابق صدر ایف سی سی آئی مزمل سلطان نے ایف سی سی آئی کی کمیٹیوں کے کام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کاروباری برادری کے لیے موثر نتائج کے حصول کی خاطر موثر کمیٹی شرکت اور باہمی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔صدر ایف ڈی سی ایم اے نبیل احمد چوہان نے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی اور ایف سی سی آئی کی قیادت کو ایف ڈی سی ایم اے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف ڈی سی ایم اے اور ایف سی سی آئی تاجروں اور صنعت کاروں بالخصوص ڈائز اینڈ کیمیکلز اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔ملاقات کے دوران کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ایف بی آر اور کسٹمز کے امور، درآمدات، فیسکو (FESCO) سے متعلقہ مسائل، تجارتی قوانین اور دیگر کاروباری چیلنجز شامل تھے۔ایف سی سی آئی کے صدر ملک عارف احسان نے ایف ڈی سی ایم اے کے وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور اتنی بڑی تعداد میں آمد پر قیادت اور اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایف ڈی سی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا اور سرکلر سٹی کی ترقی، ٹیکنالوجی زون کے قیام اور کاروباری برادری کو متاثر کرنے والے ایف بی آر و کسٹمز کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیا۔سینئر نائب صدر میاں محمد سعید نے ایف سی سی آئی اور ایف ڈی سی ایم اے کے درمیان قریبی تعاون کے عزم کی تائید کی اور کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔نائب صدر محمد یاسین نے بھی ایف سی سی آئی کا دورہ کرنے اور مبارکباد و خیر سگالی کا اظہار کرنے پر تمام ایف ڈی سی ایم اے وفد کا شکریہ ادا کیا۔اپنے کلم تشکر اور اختتامی کلمات میں سابق صدر ایف سی سی آئی شبیر حسین چاولہ نے ایف ڈی سی ایم اے کی۔




