حادثہ میں زخمی ہونیوالا شخص زندگی کی بازی ہار گیا

گوجرہ (نامہ نگار) موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ کے نتیجہ میں زخمی ہو نے والا تیسرا شخص بھی موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ چندروز قبل کھدر والا روڈ گوجرہ پر چک نمبر 244 گ ب کا 60 سالہ محمد شفیق اپنی بیوی شکیلہ بی بی اور سات سالہ پوتے طحہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار شہر سے اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ چک نمبر 369 ج ب سرجا کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجہ میں محمد شفیق کی اہلیہ شکیلہ بی بی اور سات سالہ پوتا طحہ جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ شفیق کو الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیا تھا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا اس طرح حادثہ میں مرنے والی کی تعداد تین ہوگئی صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے جسے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں