آٹے کی قیمتوں میں اضافہ پر مریم نواز برہم،10ارب کی سبسڈی منظور

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا اور عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جانے والی سبسڈائزڈ سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سبسڈی کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس کے دوران مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں