غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ،850کلو مضر صحت گوشت برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے گیلانی چوک، نزد گو پٹرولیم، چک نمبر247ر۔ب میا نی ، فیصل آباد میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مارا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 850کلو گرام بغیر سرکاری مہر، غیر معیاری اور بدبودار گوشت برآمد ہوا جسے ویٹرنری معائنے کے بعد انسانی استعمال کے لئے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس چلانے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں