ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا کہ جب تک یہ دنیا قائم ہے اسلامی ایٹمی بم کے بانی ڈاکٹر قدیر خان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ سلام عقیدت پیش کیا جاتا رہے گاملت اسلامیہ پاکستان کے عظیم قومی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر خاں جیسے تنہا شخص نے ناممکن کو ممکن کر دکھایااور ان ہونی کو ہونی میں بدل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،ا اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے ہے،موت بر حق ہے اور رضائے الہی ہے جس کے آگے ہم سب بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر خان نے نومبر 2000ء میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی ، وطن عزیز کے لیے شاندار خدمات سرانجام دینے پر انہیں محسن پاکستان کا خطاب دیا گیا اس کے علاوہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ، انہیں دوبار نشان امتیاز بھی دیا گیا ، اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔، اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے پاکستان کے محسن ڈاکٹر قدیر خان تجھے ملک کا ہرفرد سلام پیش کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں