فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھار ت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کی پیش کش خوش آئند ہے جس سے بھارت کو فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا نہیں ہے بلکہ دو طرفہ کشیدگی قومو ں کو تباہی اور غربت و افلاس کی طرف لے جاتی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیرکو زیادہ دیر تک التواء میں نہیں رکھ سکتا چنانچہ ضروری ہے کہ اس کا مستقل حل نکالا جائے مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ ناقابل فہم ہے یہ پاکستان کی شہہ رگ ہے اور بہت جلد کشمیری عوام آزادی کا سورج غروب ہوتے دیکھ سکیں گے ‘ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف سے تنازعات پر مذاکرات کی پیش کش کا فائدہ اٹھائے کہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم باعث تشویشناک ہیں ‘اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔




