فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ دین سے دوری کی وجہ سے معاشرہ تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ملک میں منشیات کی وجہ سے ہر سال اڑھائی لاکھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ نوجوانوں میں منشیات کی لت کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرے کو اندھیروں کی طرف دھکیل رہا ہے جس کے لیے ہمیں اس لعنت سے نجات کے لیے شعور بیدار کرنا ہو گا روایتی ادویات کے ساتھ ساتھ آئس اور دیگر نشے کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انیوںنے کہاکہ ہمیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے منشیات کی لت سے پاک معاشر ے کے لیے آگاہی اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے چینی، ذہنی تناؤ اور دیگر عوامل منشیات کی لت کا باعث بنتے ہیں۔ اگر ہم ورزش، یوگا اور مذہب کو فروغ دیں تو اس سے لوگوں کی ذہنی اور جسمانی حالت بہتر ہوگی۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔




