کراچی (بیوروچیف) کراچی یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2027مارننگ پروگرام کے 20 مختلف شعبہ جات کے لئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،بی ای،ڈی پی ٹی اورفارمیسی (مارننگ وایوننگ) پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں 7 ہزار سے زائدامیدواروں شریک ہوئے۔ داخلہ ٹیسٹ کے لئے مختلف شعبہ جات میں 20امتحانی مراکزقائم کئے گئے، طلباو طالبات اور ان کے والدین کی سہولت کیلئے جا معہ کیتمام داخلی دروازوں پر پوائنٹس (بسوں) کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا،پوائنٹس طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس گیٹس تک لے کرجانے کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔




