ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ان اداکارائوں پر تنقید کی ہے جو مبینہ طور پر پاپارازی کو اپنی مخصوص انداز میں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دیتی ہیں۔ سلمان خان نے یہ بیان فوٹوگرافروں کی جانب سے نامناسب تصاویر لینے پر تنقید کے چند ہفتے بعد دیا ہے۔رئیلٹی شو بگ باس 20 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے روڈیز رائزنگ کے گروپ لیڈرز کا استقبال کیا، جن میں اداکارہ نیہا دھوپیا بھی شامل تھیں۔ نیہا دھوپیا نے نامناسب تصاویر کے معاملے پر آواز اٹھانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آواز بہت سے لوگوں تک پہنچتی ہے۔




