سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی’900سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66ہزار 70پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں