نانا پاٹیکر کی والدہ کا کردار کرنیوالی مدھو کمبیکر چل بسیں

پونے (شوبز نیوز) مراٹھی اور ہندی فلموں کی اداکارہ مدھو کمبیکر جنہوں نے فلم ہم دونوں (1995) اور یشونت (1997) میں نانا پاٹیکر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا، پونے میں 73 برس کی عمر میں چل بسیں۔ واضح رہے کہ مدھو کمبیکر کی موت سے صرف چار روز قبل نانا پاٹیکر گوا میں قبل چل بسے تھے جس کے بعد انکی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔مدھو کمبیکر ممبئی کے علاقے مالے گاوں میں بنجاروں کے خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ طویل عرصے سے علیل تھیں، فالج کے دورے کے بعد انہیں صحت کے متعدد مسائل کا سامنا تھا۔ وہ مراٹھی سنیما، تھیٹر، ٹیلی ویژن اور لوک فنون میں اپنی خدمات کے لیے وسیع شہرت رکھتی تھیں۔، خصوصا ان کی منفرد لاونی پرفارمنس کو بے حد سراہا جاتا تھا۔ لاونی مہاراشٹر کا روایتی لوک رقص ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں