ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف پر بچے کی پیدائش کے بعد وزن بڑھنے پر تنقید کے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے دفاع کا سلسلہ جاری ہے، ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ رادھیکا مدن نے کترینہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عورت ہونے کی وجہ سے ہی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے مسلسل فیصلوں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ خود بھی جسمانی ساخت پر تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔دلی سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ رادھیکا نے رادھیکا نے بتایا کہ فلم پٹاخہ (2018) کیلئے میرا وزن 15 کلوگرام بڑھ گیا تھا، جسے میں بعد میں آنے والی فلموں شدت اور انگریزی میڈیم کے دوران کم کر رہی تھی۔ مجھے کہا گیا کہ میں بہت موٹی ہوں، یہ ہیروئن کیسے بنے گی؟ میں مسلسل وزن کم کرتی رہی اور لگاتار فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہی، یہاں تک کہ میرا جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ گیا۔




