مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کردار جاری رکھیں گے’چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی اور پائیدار امن کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یو اے ای کے صدر کے خصوصی ایلچی خلدون خلیفہ المبارکسے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وانگ یی نے مشرق وسطی میں جامع جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔خبرایجنسی کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ خطے میں جاری تنازعات کے سیاسی حل کیلئے مذاکرات جلد از جلد بحال کئے جانے چاہئیں۔یو اے ای کے صدر کے خصوصی ایلچی خلدون المبارک کا کہنا تھا کہ یو اے ای علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں