لائیوسٹاک کارڈ کا فیزٹوکا افتتاح،مریم نواز کا فارمرز کو 16ارب 20کروڑ قرضہ دینے کا اعلان

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لائیو سٹاک کارڈ فیز2کا افتتاح کر دیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کارڈ فیز 1 کے قرضوں کی واپسی کی شرح 96 فیصد رہی لائیو سٹاک کارڈ فیز2کے تحت فارمرز کو 16 ارب20کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ فی مویشی 27 ہزار روپے دیے جائیں گے۔فارمرز قرض کی رقم کا 25 فیصد حصہ اے ٹی ایم کے ذریعے نقد بھی حاصل کر سکیں گے۔بریفنگ کے مطابق سعودی عرب، چین، آذربائیجان اور یورپی منڈیوں میں گوشت برآمد کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں، پنجاب کی گوشت کی برآمدات میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں