کراچی (شوبز نیوز) نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو تماشہ 5 کی رنر اپ اسرا عائشہ کا کہنا ہے کہ میں دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں رکھتی۔تماشہ 5 کی امیدوار اسرا عائشہ نے حال ہی میں اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران ایاز سموں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں رکھتی میں کہتی ہوں بات درگزر کردوں لیکن میرے مداح ویڈیوز بناتے ہیں اس میں دیکھ رہی ہوں کہ سامعہ میرے خلاف لوگوں کو ورغلا رہی ہے۔اسرا عائشہ نے کہا کہ سامعہ نے میرے اور زیب کے درمیان لڑائی کروائی لیکن پھر انکار کردیا کہ میں ایسا کچھ نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ فصیح، سحرش اور حسن کے درمیان بھی سامعہ حجاب نے پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی، میں یہ کہتی ہوں کہ اگر سمجھدار ہیں تو کسی کی باتوں میں نہ آئیں۔اسرا نے کہا کہ میں گزشتہ روز لائیو آئی تو لوگوں نے کہا کہ اسرا تو جیسی نظر آتی ہے ویسی ہی ہے، باقی امیدواروں میں حسن اور فصیح بھی ایسے ہی ہیں جیسے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تماشہ گھر سے باہر نکلنے کے بعد دیکھا کہ دوسرے امیدوار اندر بناوٹی تھے اور باہر نکل کر ایسے ہوگئے ہیں جیسے جانتے ہی نہیں ہیں۔اسرا عائشہ نے مزید کہا کہ تماشہ گھر میں لیلی، ڈاکٹر زی، سامعہ حجاب، یاسر عالم فیک تھے۔




