درفشاں سلیم نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل درِ نجات میں زریاب کا کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے حالیہ بیان میں کہا کہ خواتین کو اپنی زندگی کسی مثالی شریک حیات کے انتظار میں نہیں گزارنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی طاقت خود بنیں اور محبت کے لیے دل کے دروازے بھی کھلے رکھیں۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ خواتین خود اپنی روشنی بنیں، صحیح شخص خود آپ تک پہنچ جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین مالی طور پر خود مختار بنیں اور اپنی زندگی اس امید پر نہ گزاریں کہ ایک دن آپ کو مثالی شریک حیات مل جائے گا، محبت خوبصورت ہے لیکن اپنے پیروں پر خود کھڑے ہونے کا تحفظ بھی اتنا ہی اہم ہے۔درفشاں سلیم نے اپنے پیغام کہا کہ محبت بھرا رشتہ زندگی کو خوبصورت بنا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں