ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی مہنگی گھڑی نے فلم رامائن کی بین الاقوامی ٹریلر لانچ تقریب میں خاصی توجہ حاصل کی۔ جیکب اینڈ کمپنی کی تیار کردہ اس خصوصی گھڑی کی قیمت کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق 78 لاکھ بھارتی روپے ہے، جبکہ اس پر موجود مذہبی اور تعمیراتی نقوش اسے دیگر گھڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔15 اکتوبر کو بنگلورو میں ہونے والی تقریب میں رنبیر کپور کے ساتھ سائی پلوی، روی دوبے، یش اور موسیقار اے آر رحمن سمیت کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران رنبیر نے مداحوں سے کنڑ زبان میں بات کرکے حاضرین کو خوش کردیا ۔




