ڈکیتی،چوری کی33وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان،مزاحمت پر شہری لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید32وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے،جبکہ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے احتشام سے ڈیڑھ لاکھ وفون، راجباہ روڈ پر عمران سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،263ر۔ب کے غلام مرتضیٰ سے4لاکھ وفون چھین لیا، سمندری روڈ بجلی گھر کے قریب شادی کی تقریب سے واپسی پر فاروق اور اس کی اہلیہ سے زیورات چھین لیے، قصبہ تاندلیانوالہ کے سہیل سے نقدی وفون، جھنگ روڈ ٹوٹل پمپ کے قریب رمضان سے موٹر سائیکل’ نقدی چھین لی، سدھو پورہ کے بشیر حسین سے 14ہزار وفون چھین لیا، پیپلز کالونی بابر چوک کے نعیم کے گھر کی ملازمہ لاکھوں کے زیورات لے اڑی، کریم گارڈن کے قریب وقاص سے نقدی وفون چھین لیا، 597گ ب کے احمد کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، کھرڑیانوالہ کے نسیم سے15ہزار وفون چھین لیا، لاٹھیانوالہ کے فراست علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، ماموں کانجن کے طیب کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 511گ ب کے منظور کی حویلی سے مویشی چوری، اڈا مرید والا کے قریب نوید سے20ہزار وفون چھین لیا، ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ کے قریب فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری، سمانہ کے قریب انصر علی سے80ہزار وفون چھین لیا، ،ڈوگرانوالہ کے امجد سے 55ہزار’ پرس چھین لیا، فاروق ٹائون کے عرفان سے15ہزار وفون چھین لیا، 7ج ب کے نواز ٹائون کے غلام مصطفی کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، 403گ ب کے علیم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اساب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں لائلپور گیلریا سے علی،66ج ب کے غلام علی، ستیانہ روڈ سے عظیم، سمندری قاسم بازار سے لیاقت علی، غلہ منڈی روڈ پر حنان،ریڈکس روڈ سمن آباد سے اسلم، 115ر۔ب کے فیصل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے مدینہ ٹائون میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ نعمت کالونی گلی نمبر4 کا رہائشی عثمان سعید موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں دو مسلح ڈاکوئوں نے روک کر سب کچھ حوالے کرنے کا کہا اور نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا، ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں