تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے سڑک عبور کرنیوالے میاں بیوی جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار)تیز رفتار رکشہ کی ٹکرلگنے کے نتیجہ میں گوجرہ میں مہمان آئے ہوئے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔معلوم ہواہے کہ محلہ شالیمار چوک اعظم ضلع لیہ کا75سالہ عبدالرحمان ولد رحمت علی اپنی70سالہ اہلیہ ثریا بی بی کے ہمراہ گوجرہ میں اپنے عزیزوں سے ملنے آئے ہوئے تھے جوجھنگ روڈ پر پیدل سڑک کراس کرتے ہو ئے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ثریا بی بی جاں بحق ہو گئی زخمی عبدالرحمان کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آبادریفر کر دیاگیا جو راستہ میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔رکشہ ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اورپولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔نعشیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں