فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے واٹس ایپ پر خاتون کو بلیک میل اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم مزمل کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ این سی سی آئی اے کے مطابق پکڑا جانیوالا ملزم خاتون کا قابل اعتراض ذاتی ڈیٹا استعمال کر کے اسکو ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا، ملزم سے دو موبائل فونز’ واٹس ایپ نمبر اور متاثرہ خاتون سے متعلق ڈیٹا برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




