بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی عملے کی دستیابی میں مشکلات

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں اہم مراسلہ جاری کرتے ہوئے BS-17 سے BS-19 تک کے افسران کی دستیابی کو صفر قرار دے دیا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کام کرنے والے مذکورہ گریڈز کے افسران ایس اینڈ جی اے ڈی کے کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ محکمہ کا کوئی افسر اس وقت فیلڈ فارمیشنز میں تعینات نہیں۔ اس لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درکار افسران کی معلومات محکمہ لوکل گورنمنٹ کی حد تک صفر ہیں۔مراسلے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے متعلقہ افسران کی تعیناتی کی غرض سے دیگر محکموں سے رجوع کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ تاہم اس پیش رفت سے انتخابی شیڈول یا تیاریوں پر اثرات مرتب ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں