نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔امریکی خام تیل کی قیمت بڑھ کر 101.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی،جبکہ برطانوی خام تیل 109.9 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب اماراتی مربان کروڈ کی قیمت 113.4 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے،تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دوران امریکا نے ایک کروڑ 70 لاکھ بیرل ریزرو تیل جاری کرنے کی پیشکش بھی کردی ہے۔




