فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر مسلم لیگ ن کا موقف واضح ہے جس کا مرکزی محور عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور معاشی استحکام ہے۔ پارٹی قیادت اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف کے مطابق، مسلم لیگ ن کا اصل سیاسی اثاثہ ہی اس کی گورننس، ترقیاتی ایجنڈا اور کارکردگی کا مزاج ہے۔ جاری بیان میں ان کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر طرزِ زندگی فراہم کرنا ہے۔حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم بڑھایا ہے تاکہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جا سکے۔ بجٹ 2026-27 میں تعلیم (750ارب سے زائد)، صحت (500 ارب سے زائد)، اور انفراسٹرکچر کے لیے تاریخی فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ صوبے کو معاشی طور پر تبدیل کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 300 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے صوبے کے 52سے زائد شہروں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پارکس کی بحالی، اور سیوریج و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔اپنی چھت اپنا گھر کم آمدنی والے خاندانوں کو آسان قسطوں پر گھر فراہم کرنے کا منصوبہ۔ صحت اور تعلیم: مریم کلینکس کی فراہمی اور موبائل پولیس اسٹیشنز و دیگر سروسز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرناکسان اور لائیوسٹاک کارڈزراعت سے وابستہ افراد کو سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کرنا۔ہمت کارڈ (خصوصی افراد کے لیے)، دھی رانی پروگرام، اور ستھرا پنجاب مہم شامل ہیں-انہوں نے کہاکہ شفاف اور مانیٹرنگ نظام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکانِ اسمبلی اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جاری منصوبوں کی خود نگرانی کریں تاکہ عوامی پیسے کا درست استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے تنقید سے کارکردگی ظاہرنہیں ہوسکتی- عوام کی خدمت کے لیے محنت کرنا ہوگی محنت کریں گے تو کام نظر آئیگا۔




