گوجرہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،1ڈاکو ہلاک،2فرار

گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ میںسی سی ڈی پولیس سے مبینہ پولیس مقا بلہ میں ایک ڈا کو ہلا ک دو فرار ہو گئے۔ معلو م ہوا ہے کہ سی سی ڈی پو لیس گوجرہ کے اہلکار چک نمبر 364 ج ب کے قریب گشت پر موجود تھے کہ موٹر سا ئیکل پر سوار تین مشکو ک افراد کو روکا تو انہوں نے پو لیس پارٹی پر فا ئرنگ کر دی حفا ظت خو د اختیاری کے طور پر پولیس ملازمین نے بھی جوا بی فا ئرنگ شروع کردی فا ئرنگ رکنے پر سرچآپریشن کیا گیا تو ایک شخص کی نعش برآ مد ہو ئی جبکہ دیگر دو افراد فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کی جہا ں اسکی شنا خت محمد سلیم سکنہ 67 ج ب سدھا ر فیصل آ باد سے ہو ئی جوڈکیتی اور سنگین 50مقدمات میں ملوث بیا ن کیا جاتا ہے اور اشتہا ری بیا ن کیا گیا ہے پو لیس مصروف کا رروا ئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں