فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ملتان میں 15سالہ یتیم بچے کے قتل میں ملوث ملزم سمیت اس قسم کے وا قعا ت میں ملوث ملزموں کوکیفر کردارتک پہنچانا انصاف کی فراہمی ہے فیصل آباد کے صنعت کاریحان اشرف کے قتل میں ملوث ملزم کوبھی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے-پولیس اورنظام عدل میں اصلاحات کی جائیں سنگین جرائم میں ملوث فیصلوں سے انجام تک پہنچ جاتے ہیں اگر خامیاں نہ ہوں توپولیس مقابلوں پرسوال نہ اٹھائے جائیں-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ ڈکیتی کے دوران قتل بداخلاقی اوردیگرسنگین واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں نظام عدل درست اورپولیس تفتیش درست ہوتوملزموں کوفوری سزائیں مل سکتی ہیں-انہوں نے کہا کہ لوگ انصاف کے لئے دربدرپھرتے ہیں مگر انہیں فوری انصاف نہیں ملتا۔




