اساتذہ کی ہارڈ شپ درخواستوں کا اسٹیٹس SISپورٹل پر اپ ڈیٹ

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں اساتذہ کی ہارڈشپ درخواستوں کے اسٹیٹس اور شکایات کے اندراج کے طریقہ کار سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق اساتذہ کی ہارڈشپ درخواستوں کا اسٹیٹس SISپورٹل پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، جسکے بعد تمام درخواست گزار اساتذہ اپنے اپنے SISاکائونٹس کے ذریعے درخواستوں کی موجود ہ صورتحال دیکھ سکتے ہیں۔جاری ہدایات کے مطا بق اساتذہ اپنے ہارڈشپ کیسز سے متعلق شکایات 3نومبر2026 تک ڈویژنل گریوینس ریڈریسل کمیٹی کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور ضلعی تعلیمی اتھارٹیز (DEAs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایات وصول کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے کمشنر آفس سے رابطہ اور رابطہ کاری یقینی بنائیں۔ جس ضلع میں متعلقہ استاد اس وقت خدمات انجام دے رہا ہے، اس ضلع کا چیف ایگزیکٹو آفیسر شکایت کو SIS پورٹل میں درج کرنے اور کمیٹی کے فیصلے کا اندراج کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات سے ہارڈشپ درخواستیں جمع کرانے والے تمام اساتذہ کو بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی شکایات جمع کرا سکیں اور ضروری کارروائی مکمل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں