سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی بڑھیں قیمتیں

لاہور (بیوروچیف) سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہری متبادل ایندھن کے طور پر لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں، تاہم لکڑی کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔شہریوں کے مطابق لکڑی کی قیمت 35روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ شہر میں ایک من لکڑی 1300سے 1450روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور مہنگی ایل پی جی کے بعد لکڑی کا استعمال بھی اب مہنگا پڑنے لگا ہے، جس سے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی اور متبادل ایندھن کی قیمتوں پر مثر کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں