سانگھڑ(نامہ نگار) مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ رات گئے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈوآدم جھول روڈ پر پیش آیا، حادثے میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو بچوں اور دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع مٹیاری کی تحصیل سعید آباد کے نواحی گائوں بلال کھوسو سے بتایا جا رہا ہے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر 15 انچارج اسلم ڈیرو پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔




