حرمین شریفین کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنی رہائش گاہ پر تیمار داری کیلئے آنے والے جنرل سیکرٹر ی شیخ سعید احمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی میا ں ریا ض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل اور دیگرسینئر رہنمائوںسے ملاقات کر تے ہو ئے سعودی عرب کے بن خالد ائیرپورٹ ، دامام کے ائیرپورٹ اور د حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائیل پھینکنے اور مدینہ منورہ پر حوثی ملیشیاء کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکہ اور مدینہ ہماری عقیدتوں کا مرکز اور ان سے پیار و محبت ہماری طرح ہر مومن کے ایما ن کا حصہ ہے۔ حوثی باغی اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ملک بھر کی تاجر برادری حرمین شریفین کے تحفظ و دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے اور پاک سعودیہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جہاد کا اعلان کرے قوم کا بچہ بچہ مکہ معاہدہ کے تحت حوثی باغیوں کے خلاف جہاد میں حصہ لیکرسعودیہ کی سر زمین کو ان کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لے گامرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکانے مزید کہا کہ حملہ آوروںاورانکی پشت پناہی کرنے والوںکوسعودیہ کی دن بد ن ہونے والی ترقی سے تکلیف ہے اوروہ خطہ میںسعودیہ کو مزید طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے اس موقع پر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آبادکے نائب صدرو وجائنٹ سیکرٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ،فنانس سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد، چوہدری اشرف گجر اور سینئر تاجر رہنمائوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور شہری تنصیبات کونشانہ بنانا قابل مذمت اور ناقابل قبول اقدام ہے۔ خواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میں ملک بھر کی تاجر برادری سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان کی قیادت اور سعودی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار سعودی عرب کے دفاع، سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں