فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ حکومت ملکی مفاد میں درست فیصلے کر رہی ہے اپنے حلقہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کس اٹھا نہیں رکھوں گا ان خیالا ت کا اظہار ا نہو ں نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں اور حلقہ کے عمائد ین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو عوامی مسائل کا ادرا ک ہے مہنگائی بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے مزیدکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے ۔حکومت معیشت کی بحالی صنعتی ترقی اور عوام تک حکومتی ثمرات پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت جمہوریت کے استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔




