کراچی(بیورو چیف)مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث تیل کی ترسیل کرنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس طرح معمول کی سطح کے مقابلے میں یومیہ کرایوں میں پانچ گنا سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جنگی خطرات بڑھنے کے بعد تیل کی ترسیل کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں جنگی خطرات کے باعث آئل ٹینکرز کے انشورنس پریمیم میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شپنگ کرایوں اور بیمہ اخراجات میں مزید اضافے کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، جس کے اثرات تیل کی ترسیل اور عالمی توانائی منڈی پر مرتب ہوسکتے ہیں۔




