بولنگ سپیڈ میں کمی آئی ہے’ مگر وکٹیں لے رہا ہوں’ شاہین آفریدی

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ آئندہ میچزمیں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔ ہماری کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلیں اور میچ جیتیں، تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سب پرفارم کر رہے ہیں، حسن نواز بھی پرفارمنس دے رہے ہیں، صائم ایوب نے کافی اچھی پرفارمنس دی ہے، امیدہے ٹیم کے لیے پرفارم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ابرار ہمارا مین بولر ہے، ہمیں آٹھویں نمبر پر آل رائونڈر کی ضرورت ہے، یہ تو اچھی بات ہے کہ اسپنر بولنگ کیساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ایک دو سیریز کی بنیاد پرکھلاڑی کے بارے میں منفی رائے دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ میچزمیں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی، پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ اور کنڈیشنز کے حساب سے ہوتا ہے، ٹیم میں تبدیلی کرنا پڑی تو ضرور کریں گے۔شاہین کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل فوکس اچھی کرکٹ کھیل کر میچ جیتنا ہے، نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان کا ٹیم میں اہم کردار ہے، میری بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے، اہم بات یہ ہے کہ وکٹیں لے رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں