پٹرول اور ڈیزل مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیا گیا جبکہ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقررجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے 27 اکتوبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں