شرح سودمیں اضافہ

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی اور تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے پیش نظر شرح سود میں اضافہ کر دیا، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 50بیسس پوائنٹس بڑھا کر 12 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے، فیصلے کا طلاق 27اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پیر کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر 45ارب ڈالر اور معاشی ترقی کی شرح ساڑھے 3سے ساڑھے 4 فیصد رہنے کی توقع ہے، درآمدی بل 71 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر تقریباً 21.5ارب ڈالر پر مستحکم ہیں جو تین ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، خریف کی بہتر پیداوار اور خدمات کے شعبے کی ترقی سے معیشت کو تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظرشرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا، کمیٹی کے دس میں سے نو ارکان نے شرح سود میں اضافے کی حمایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں