فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی اوور اسپیڈنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کی درمیانی شب کینال روڈ پر خصوصی اینٹی ون ویلنگ ناکہ جات قائم کیے گئے۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا کے احکامات پر ڈی ایس پی مدینہ ٹائون عرفان عاشق گورایہ کی نگرانی میں ناکہ جات پر بھرپور چیکنگ اور موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔دورانِ کارروائی ون ویلنگ میں ملوث ایک موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزم اور موٹر سائیکل کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی اوور اسپیڈنگ کی روک تھام کے لیے بھی چیکنگ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے واضح کیا کہ ون ویلنگ اور اوور اسپیڈنگ جیسے خطرناک طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہری ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں، مقررہ رفتار کی پابندی کریں اور اپنی سمیت دوسروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔




