پٹرول کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(بیوروچیف)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے قیمتوں میں بارباراضافے اورکمی کیخلاف متفرق درخواست دائرکردی،درخواستگزار کے موقفکے مطابق9اکتوبر سے29اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15مرتبہ ردوبدل کیا گیا،جن میں 11مرتبہ قیمتوں میں اضافہ جبکہ تین مرتبہ کمی کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں