ایف بی آر1131ارب ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکام

اسلام آباد (بیوروچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اکتوبر2026 کے لیے مقررہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، 156ارب کا شارٹ فال کاسامنا۔ رواں ماں کے دوران اب تک 1,131ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 975ارب روپے جمع کیے جاسکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کو توقع ہے کہ آج ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے سے مزید 40ارب روپے وصول ہوں گے۔ اس طرح ماہانہ ہدف میں تقریبا 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں