پٹواری کو 31 سال قید کی سزا کا حکم

سرگودھا(بیوروچیف)جعلی انتقال کے ذریعے خاتون کو اراضی سے محروم کرنیوالے پٹواری کو 31 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔مجرم گہنہ خان کو چار دفعات کے تحت مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن سید داور ظفر علی نے مقدمے کا فیصلہ سنا یا۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق مجرم نے 2023 میں جعلی انتقال درج کرکے رفاقت بیگم کی اراضی ہتھیائی اور ریکارڈ غائب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں