ساہیوال ( بیور و چیف) ساہیوال میں بعض میڈیکل اسٹوروں پر مبینہ طور پر نشہ آور اور عادت پیدا کرنے والی ادویات کی ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت کے معاملے نے تشویش ناک صور ت اختیار کر لی ہے۔ شہریوں کے مطابق ایسی ادو یا ت با آسانی رسائی نوجوانوں اور طلبہ کی صحت تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے، جبکہ اس رجحان کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ادویات کا غیر محتاط استعمال اور مبینہ غیر قانونی فروخت نوجوان نسل کو جسمانی و ذہنی مسائل سے دو چار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی کارکردگی اور سماجی زندگی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ اس صورتحال میں متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ ادویات کی فروخت کے ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی سیکرٹری صحت اور ڈرگ کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال کے میڈیکل اسٹوروں کی مؤثر نگرانی کی جائے۔




