ٹوبہ میں ماحول آلودہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق انسدادِ سموگ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آ صف ملک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر سرفراز انجم کی قیادت میں گوجرہ میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران چک نمبر 280 ج ب میں شدید فضائی آلودگی پھیلانے اور سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر اعجاز جٹ پائرولیسز پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں، گوجرہ شہر میں سکشن ہڈ نصب نہ کرنے پر پانچ باربی کیو پوائنٹس سیل کیے گئے، جبکہ دو باربی کیو پوائنٹس کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر سرفراز انجم کی قیادت میں کی جانے والی کارروائیوں کا مقصد فضائی آلودگی پر قابو پانا، سموگ کے اثرات کم کرنا اور ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق کاروباری مراکز اور صنعتی یونٹس میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ فضائی آلودگی کا خاتمہ اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں