فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری ،ڈویژنل سینئر نائب صدر رانا فرخ محمودخانڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ نے کہاکہ محترمہ فریال تالپور عنقریب فیصل آبادکا تنظیمی دورہ کریں گی اوراپنے دورے کے دوران وہ ضلعی سطح پر پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی محترمہ فریال تالپور کی 10 یا 11 نومبر کو وسطی پنجاب میں سنٹرل سیکرٹریٹ آمد متوقع ہے پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار بڑھائیں گی عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا پارٹی ورکروں ،ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ و موجودہ عہدیداران سے بھی ملاقا ت کی جائے گی فریال تالپور کے پنجاب کے دورے اب ماہانہ بنیادوں پر ہوا کریں گے اور وہ پارٹی کو فعال بنانے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کے لیے فیصل آباد سمیت صوبے کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گی




