مہنگائی کے طوفان نے عوام کو دن میں تارے دکھا دئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کر رہی ہے مگر اس کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے’ ہوشرباء مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپراء اور دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدور چوہدری مقصود احمدجٹ’ رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ ایونٹ پرسن ملک محمد علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ ایگزیکٹو ممبرز ملک اعجاز احمد’ ‘ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ چوہدری محمد فاروق گل ‘رانا محمد ادریس’ چوہدری امتیاز کمبوہ’ میاں نزاکت علی’ رانا طاہر شہزاد’ چوہدری آصف حبیب’ عاصم شہزاد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ تقریبا ختم ہو چکی ہے’ اب حکومت کو چاہئے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اسی سطح پر لائے جہاں پر جنگ سے پہلے تھیں’ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کو مہنگائی کرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے’ اگر موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو آئندہ انتخابات عوام ووٹ کی طاقت سے ان سے بدلہ لے گی انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا’ انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے چھوٹی وہیکلز کیلئے پیٹرول میں دیئے گئے ریلیف کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ جو پیٹرول پمپ عوام کو یہ ریلیف نہیں پہنچا رہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کے پیٹرول پمپ سیل کئے جائیں’ اس کے علاوہ مقررین نے ایل پی جی مافیا پر قابو پانے پر زور دیا اور کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر کے ایل پی جی مافیا کو نکیل ڈالی جائے اور عوام کو حکومتی ریٹ پر ایل پی جی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں