ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کوٹ مومن میں منصوبوں کا جائزہ

سرگودھا(بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت کوٹ مومن کے چناب بازار کا دورہ کیا اور بازار کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے لاہور کی ٹیکنیکل ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کو مجوزہ لے آؤٹ پلان، ڈیزائن، منصوبے کے مختلف مراحل اور متوقع اخراجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور منصوبے کو شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں