تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کی خوبصورتی، سرسبز ماحول کے فروغ اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہارٹیکلچر ایجنسی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ایجنسی کے زیر تکمیل اور مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان نے اجلاس کو مکمل ہونے والے منصوبوں، جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہارٹیکلچر ایجنسی کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے، منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے اور شہریوں کے لیے پارکس، گرین بیلٹس اور دیگر تفریحی مقامات کو مزید خوبصورت اور فعال بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو صحت مند و خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی کا کردار نہایت اہم ہے لہذا تمام منصوبوں کی مثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں