1ماہ میں5ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ

کراچی(بیورچیف) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں اکتوبر 2026 کے دوران 5 ہزار 3 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔اس پیش رفت کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار 794 ہوگئی، اس دوران 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن ہوئی۔ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں میں 55.4 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 41.6 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 663، اسلام آباد میں 934 اور سندھ میں 751 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں 382، گلگت بلتستان میں 162 اور بلوچستان میں 111 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ایس ای سی پی کے مطابق اکتوبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں آئی ٹی سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 991 اور ٹریڈنگ میں 767 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جب کہ سروسز میں 594 اور کنسٹرکشن میں 295 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں