محکمہ صحت کا مدینہ ٹاؤن میں گھر پر چھاپہ،لاکھوں کی جعلی ادویات برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی ٹیم نے مدینہ ٹائون ایکس بلاک کے گھر میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی و غیر رجسٹرڈ ادویات برازد کر لی، جعلی ادویات تیار کرنے والے ملزم گوہر لطیف کو حوالہ پولیس کر دیا، مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر طاہر احمد کو اطلاع ملی تھی کہ مدینہ ٹائون میں بعض افراد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات تیار کرنے کا یونٹ لگا رکھا ہے ، جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے مدینہ ٹائون ایکس بلاک گلی نمبر13میں چھاپہ مارا تو گوہر لطیف وسیع پیمانے پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات تیار کر رہا تھا اور شہر بھر سمیت مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا اس کے قبضہ سے11اقسام کی جعلی ادویات، انجکشن اور دیگر مضر صحت غیر معیاری ادویات قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا، مدینہ ٹائون پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں