لاہور(بیوروچیف) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرِ صدارت اجلاس،اجلاس میں پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،ڈی آئی جی آئی ٹی ڈاکٹر شہزاد آصف نے خدمت مراکز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبہ بھر میں 256 خدمت مراکز سے شہریوں کو 16 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دیں،اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ گلوبل خدمت مراکز 42 ممالک کے سفارت اور قونصل خانوں کے ذریعے متحرک کردیاگیا ہے۔خدمت مراکز گلوبل سے ایک لاکھ 22ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی مستفید ہوئے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ،نیشنل اسٹیٹس ویری فکیشن کی سہولت فراہم،پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خدمت مراکز کے سسٹم میں ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور نادرا سروسز شامل ،بریفنگ ،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلی افسران ن شریک ہوئے۔




